نئی حکومت بنتے ہی ڈالر کا ريٹ نيچے آيا،ميجرجنرل بابرافتخار

یہ ایک طرح کا معاشی استحکام لگتا ہے،ترجمان پاک فوج
Apr 14, 2022

ڈی جی آئی ايس پی آر ميجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ جس دن وزیراعظم نے حلف لیا اسٹاک مارکیٹ اوپرگئی   ڈالر کا ريٹ نيچے آيا یہ ایک طرح کا معاشی استحکام لگتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار نے کہا کہ قومی سلامتی کميٹی کے اعلاميے ميں کسی سازش کا ذکر نہيں تھا۔ انھوں نے واضح کردیا کہ جنرل قمرجاوید باجوہ عہدے میں توسیع نہیں چاہتےہیں،وہ 29نومبر 2022 میں ریٹائر ہورہے ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے یہ بھی کہا کہ سیاسی جماعتیں پاک فوج کو سياست ميں مت گھسيٹيں اورعوام اورفوج کےدرميان دراڑ ڈالنے کی کوئی بھی دانستہ يا نادانستہ کوشش قومی مفاد کے خلاف ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل بابرافتخار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ فارمیشن کمانڈر کانفرنس دو روز قبل ہوئی،اس کانفرنس میں تمام اعلی عسکری قیادت موجود تھی،کانفرنس میں پاک فوج کو درپیش سیکورٹی چیلنجز اور اینٹلی جنس بریفنگ دی گئی۔

 

DG ISPR

Dollar rates

Tabool ads will show in this div