راولپنڈی : خاتون سمیت 2 نائیجیرین باشندوں سے ہیروئن برآمد

اسٹاف رپورٹ

راولپنڈی : اینٹی نارکوٹکس فورس نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 2 نائیجیرین باشندوں سے ہیروئن سے بھرے 53 کیپسول برآمد کرلئے، جن کا مجموعی وزن ایک کلو گرام ہے۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق خفیہ اطلاع پر راولپنڈی کے فیض آباد بس اسٹینڈ پر چھاپہ مارا گیا تو نائیجیرین باشندوں کے قبضے سے ہیروئن بھرے  53 کیپسول برآمد ہوئے۔

اے این ایف حکام نے خاتون سمیت دونوں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ جی ٹی روڈ پر مندرہ کے علاقے میں مشکوک بیگ سے 4 کلو ہیروئن برآمد ہوئی ہے جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ سماء

برآمد

damascus

Tabool ads will show in this div