کراچی:ایک اور بینک لٹ گیا

قومی خزانے پر 13 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں جمعرات کی صبح نجی بینک لوٹ لیا گیا۔

پولیس کے مطابق دن دھاڑے 8مسلح ملزمان 4 موٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر بینک آئے۔

مزاحمت پر بینک کے گارڈ کو بھی زخمی کردیا گیا۔ پولیس نےبتایا کہ مسلح ڈاکوؤں نے صرف تین سے چار منٹ میں کارروائی مکمل کی۔

پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو حاصل کرلی ہے۔ سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 ملزمان بینک کے باہر موجود تھے اور 6 ملزمان بینک کے اندر داخل ہوئے اور لوٹ مار کی۔

ابتدائی طور پر 20 لاکھ روپے چھینے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ پولیس نے مزید بتایا ہے کہ ملزمان نے ٹوپی اور ماسک سے اپنے آپ کو چھپایا ہوا تھا۔

پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Bank

Tabool ads will show in this div