نفرت عمران خان سےنہیں اس کی سوچ سے ہے،آصف زرداری

ٹی وی انٹرویو میں سابق صدر کا انکشاف
Apr 13, 2022

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/04/ZARDARI-GEO-INTERVIEW-SOT-13-04.mp4"][/video]

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو تو چھپکلی سے بھی ڈر لگتا ہے تھانے کے ماحول میں عمران خان کو ڈال دیا تو یہ پریشان ہو جائے گا۔

ٹی وی انٹرویو میں سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ شہباز شريف کو ميں نے وزيراعظم نامزدکيا،حکومت ميں شامل ہونے يا نہ ہونے پر مشاورت جاری ہے۔ بلاول بھٹو کے وزيرخارجہ بننے کا فيصلہ پارٹی کرے گی۔ انہوں نے مزید  کہا کہ پرويز الہیٰ کو سياسی دائرے ميں اب آجانا چاہيے۔

آصف زرداری نے یہ بھی کہا کہ نفرت عمران خان سے نہیں اس کی سوچ سے ہے، عمران خان شروع سے ہی جھوٹ بولتے ہیں۔عمران حکومت ہٹانے کیلئے ان کی تین سال سے اتحادیوں کے ساتھ بات چیت چل رہی تھی۔

دوسری جانب سماء سے گفتگو میں رہنما پیپلز پارٹی خورشيد شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے صدارت مانگی نہ ہی کوئی وزارت اگر بلاول بھٹو وزیر خارجہ بن گئے تو پارٹی کون چلائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جس حال میں بھی ملی اب چلانی ہے، سابق حکمرانوں پر ملبہ ڈالنے کے بجائے آگے بڑھیں گے۔

خورشيد شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خط کے ذریعے جھوٹا بیانیہ بنانے کی کوشش کی، ان کیمرا بریفنگ کے ذریعے خط کی حقیقت  سامنے لائیں گے۔ کہا قانون پر چلیں تو پنجاب میں ن لیگ کی حکومت بنتی ہے۔

IMRAN KHAN

ASIF ZARDARI