اسٹیٹ بینک نےبینکوں کے نئے اوقات جاری کردئیے

پیر تا جمعرات اور ہفتے کو صبح 8 بجے تا دوپہر 3 بجے ہوں
Apr 13, 2022
state-bank-of-pakistan-afp-1

وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق بینک دولت پاکستان (ایس بی پی) ہفتے میں 6 دن  کام کے لیے کھلا رہے گا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں دفتر کے  درج ذیل  اوقات ہوں گے، جن پر تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے (ڈی ایف آئیز) اور مائیکروفنانس  بینک  بھی عملدرآمد کریں گے۔

دفتر  کے اوقات پیر تا جمعرات اور ہفتے کو صبح 8 بجے تا دوپہر 3 بجے ہوں گے، جس میں دوپہر  1  بجے  تا 1 بج کر 30منٹ تک وقفہ برائے نماز ہوگا، جبکہ جمعے کے دن دفتر کے اوقات کسی وقفے کے بغیر صبح 8  بجے تا دوپہر 1 ایک بجے تک ہوں گے۔

بینکوں/مائیکروفنانس بینکوں کو مزید ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ عوام سے لین دین کے لیے درج ذیل کم ازکم کاروباری (بینکاری) اوقات پر عملدرآمد کریں۔

پیر تا جمعرات اور ہفتہ کے دن صبح 8  بجے تا دوپہر 1 بجے  نماز کے وقفے کے بغیر ، جبکہ جمعہ کے دن دفتر کے اوقات کسی وقفے کے بغیر صبح 8 بجے تا دوپہر12 بجے تک ہوں گے۔

BANK TIMINGS

Tabool ads will show in this div