اینڈریو میکڈونلڈ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

اس سے قبل وہ عبوری کوچ مقرر کیا گیا تھا
Apr 13, 2022

پاکستان کا تاریخی دورہ ہمیشہ یاد رہے گا، آسٹریلوی کوچآسٹریلیا کے کرکٹ بورڈ نے اینڈریو میکڈونلڈ کو کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اینڈریو میکڈونلڈ کے ساتھ تین برس کا معاہدہ کیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں اینڈریو میکڈونلڈ نے کہا ہے کہ اب تک سفر خوشگوار رہا ہے، آسٹریلوی ٹیم کی کوچنگ کرنا اعزاز کی بات ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اینڈریو میکڈونلڈ کو جسٹن لینگر کے الگ ہونے پر عبوری کوچ مقرر کیا گیا تھا۔ وہ پاکستان کا تاریخی دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے کوچ تھے۔

سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر اینڈریو میکڈونلڈ 2019 ء میں آسٹریلوی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہوئے تھے

واضح رہے کہ فروری میں پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، جب کہ میزبان ٹیم پاکستان نے ون ڈے سیریز اپنے نام کی تھی۔ دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ آسٹریلیا نے اپنے نام کیا تھا۔

ANDREW MCDONALD

Tabool ads will show in this div