کراچی:محکمہ موسمیات کی موسم کےبارےمیں اہم پیشگوئی

ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد تھا۔
Apr 13, 2022

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی کا موسم گرم اور مرطوب ہے۔

بدھ 13 اپریل کومحکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا کہ صبح 10 بجے شہر کا درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد تھا۔

بدھ کو شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہوا کی رفتار 10  ناٹیکل مائیل ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کراچی کا کم سےکم درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات سردارسرفراز نے بتایا تھا کہ رمضان المبارک کا پہلا ہفتہ گرم نہیں ہوگا اور رمضان کے دوسرے ہفتے سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔انھوں نے یہ بھی بتایا تھا کہ 14 اور15 اپریل سے گرمی کی شدت میں دوبارہ اضافہ ہوگا۔

MET OFFICE

karachi weather

Tabool ads will show in this div