کراچی:اسکیم41سرجانی ٹاؤن میں قبضہ مافیا کےخلاف کارروائی

غیرقانونی تعمیرات کو ختم کردیا

 

کراچی میں کےڈی اے کی جانب سےاسکیم 41 سرجانی ٹاؤن میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا جس میں غیرقانونی تعمیرات کو ختم کردیا گیا۔

کےڈی اے کےمحکمہ انفورسمنٹ نےڈی جی محمّدعلی شاہ کی ہدایت پرسیکٹر 14 سرجانی ٹاؤن میں 15 ایکڑ زمین سےغیرقانونی تعمیرات کوختم کردیا۔

ڈائریکٹراسٹیٹ کےڈی اے جمیل بلوچ نے بتایا کہ 15 ایکڑ زمین پر قبضہ مافیا نے چار دیواری بنائی ہوئی تھی۔

جمیل بلوچ  نےبتایا کہ دوسرا آپریشن سیکٹر 15 سرجانی ٹاؤن میں کیا گیا جس میں 250 ایکڑ سرکاری زمین کو قبضہ مافیا سے واگزار کرایا گیا۔

ڈائریکٹر کےڈی اےکاکہنا تھا کہ  یہ 250 ایکڑ زمین کے ڈی اے نے 1989 میں قرعہ اندازی کے ذریعےعام شہریوں کودی تھی۔

انھوں نے بتایا کہ سرکاری زمین سے قبضہ ختم کرکے پلاٹس شہریوں کوواپس دلوائے جائیں گے۔

اس آپریشن میں بھاری مشینری کا استعمال کیاگیا۔اس موقع پر پولیس کی نفری بھی موقع پر موجود تھی۔

kda

ENCROACHMENT

Tabool ads will show in this div