شہبازشریف کےلیے شیروانی لانے والانوجوان کون ہے؟

پاکستان کے نئے وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے گزشتہ روزعہدے کا حلف اٹھایا، وہ مملکت خدادداد کے 23ویں وزیراعظم ہیں۔
عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد وزیراعظم بننے والے شہبازشریف کی اچکن کے چرچے سوشل میڈیا پرخاصے عرصے سے تھے۔
ملک میں جاری سیاسی بھونچال کے دوران عمران خان یہ کہہ چکے تھے کہ شہبازشریف اچکن سلوائے گھوم رہے ہیں لیکن وہ اتنی آسانی سے شہبازشریف کو یہ نہیں پہننے دیں گے، بالآخرگزشتہ روزایوان صدرمیں حلف اٹھانے والے شہبازشریف شیروانی میں ملبوس نظرآئے۔
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے شہبازشریف سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا۔
بعد ازاں ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی سرداردوست مزاری نے ایک ٹویٹ میں دلچسپ انکشاف کیا کہ یہ شیروانی ایوان صدر میں لے کرکون پہنچا تھا۔
مسلم لیگ ن کے اذان بٹ نامی اس کارکن کا ٹوئٹرہینڈل جانوبٹ کے نام سے ہے، ڈپٹی اسپیکرپنجاب اسمبلی نے لکھا، ' یہ تھا وہ کیوٹ بوائے جو آج ایوانِ صدر میں شیروانی لے کر آیا تھا، سمارٹ جانو بٹ'۔
اچھا یہ تھا وہ کیوٹ بوائے جو آج ایوانِ صدر میں شیروانی لے کر آیا تھا۔
— 𝐒𝐚𝐫𝐝𝐚𝐫 𝐃𝐨𝐬𝐭 𝐌 𝐌𝐚𝐳𝐚𝐫𝐢 (@Dost_M_Mazari) April 12, 2022
سمارٹ جانو بٹ. ❤️
Follow this Youngster @azaanbutt89 https://t.co/G1wVO0IUQe pic.twitter.com/sgnxdGOjOo
اذان بٹ کاٹوئٹرہینڈل ٹیگ کرتے ہوئے دوست مزاری نے اس نوجوان کو فالو کرنے کی بھی درخواست کی۔
متحدہ اپوزیشن کے امیدوارکی حیثیت سے 174 ووٹ لیکر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہونے والے شہبازشریف نے منصب سنبھالتے ہی عوامی مفاد میں چند اعلان کیے جن میں یکم اپریل سے کم از کم ماہانہ اجرت 25 ہزار روپے، سرمایہ کاروں، صنعتکاروں سے ماہانہ ایک لاکھ تنخواہ کے حامل افراد کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی اپیل، سول اور ملٹری ریٹائرڈ پنشنرز کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ اور دیگرشامل ہیں۔