دنیا کے ارب پتی افراد میں کون کون شامل؟

فوربز نے 36ویں سالانہ رینکنگ جاری کردی
Apr 11, 2022

مشہور امریکی جریدے فوربز نے دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست جاری کردی، 36ویں سالانہ رینکنگ سے 87 افراد باہر ہوگئے، ایلون مسک، جیف بیزوز اور بل گیٹس دنیا کے سب سے امیر ترین افراد ہیں۔

امریکی جریدے کے مطابق اسپیس ایکس کمپنی کے مالک ایلون مسک  219 ارب ڈالرز کے مجموعی اثاثوں کے ساتھ دنیا کے  ارب پتی افراد کی فہرست میں سرفہرست ہیں جبکہ ایمازون کے جیف بیزوس 171 ارب ڈالرز مالیت کے اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا چوتھا نمبر ہے۔

امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق کرونا کے باعث عالمی مارکیٹوں میں سست روی نے دنیا کے ارب پتی افراد کو بری طرح متاثر کیا، گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال امیر ترین افراد کی اس فہرست میں 87 افراد جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

رپورٹ کے مطابق 2 ہزار 668 ارب پتی افراد پر مشتمل اس فہرست میں رواں سال 236 نئے افراد شامل ہوئے جبکہ ایک ہزار ارب پتی افراد اب گزشتہ سال کے مقابلے میں اور زیادہ امیر ہوگئے ہیں۔

سب سے زیادہ ارب پتی افراد کا تعلق اب بھی امریکا سے ہے، امریکا کے 735 ارب پتی افراد کی مجموعی دولت 4.7  کھرب ڈالرز  ہے جبکہ چین 607 ارب پتی افراد کی بدولت فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔

حیران کن طور پر روس اور چین میں ارب پتی افراد کی تعداد میں بڑی کمی دیکھی گئی۔ روس میں یوکرین پر حملے کے بعد گزشتہ سال کے مقابلے میں ارب پتی افراد میں 34 افراد کی کمی ہوگئی ہے جبکہ چین میں ٹیک کمپنیوں کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کی وجہ سے 87 افراد اس فہرست سے نکل گئے۔

فوربز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی تاجر مکیش امبانی دنیا کے 10 ویں امیر ترین شخص ہیں جبکہ بھارت کے ہی بزنس ٹائیکون گوتم ایڈانی اور ان کا خاندان دنیا کے ارب پتی افراد کی فہرست میں 11 ویں نمبر  پر ہے۔

USA

Forbs

BILLIONIARS

Tabool ads will show in this div