بابراعظم نے ایک اور آئی سی سی ایوارڈ جیت لیا
قومی کپتان کو مارچ میں بہترین کارکردگی پر ایوارڈ دیاگیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ جیت لیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ بابر اعظم نے پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کرلیا جبکہ خواتین کی کیٹیگری میں آسٹریلوی کرکٹر ریچل ہینز نے یہ ایوارڈ جیتا۔
آئی سی سی کے مطابق کرکٹرز کو مارچ کے مہینے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔
آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان رواں ماہ کے آغاز پر کیا گیا تھا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کیخلاف کراچی ٹیسٹ میں 196 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیسٹ میچ بچایا تھا۔