فنڈزکی عدم فراہمی:الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ سے رجوع کافیصلہ

بلدیاتی انتخابات کرانے میں مزيد تاخیر کاخدشہ ہے،الیکشن کمیشن

بلدیاتی انتخابات کیلئے فنڈز کی عدم فراہمی کیخلاف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ کرليا۔

اليکشن کميشن کا کہنا تھا کہ فنڈز نہ ملنے سے آئینی ذمےداری پر عملدرآمد میں مشکلات کاسامنا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فنڈزکی عدم فراہمی سے بلدیاتی انتخابات کرانے میں مزيد تاخیر کاخدشہ ہے، آئینی ذمے داری اور عدالتی فیصلے پر عملدرآمد میں مشکلات پیداکی جارہی ہیں۔

درخواست میں الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کو عدالتی حکم پر عملدرآمد میں تاخیر کی وجوہات سے آگاہ کرے گا۔

واضح ہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29 مئی کو 17 اضلاع میں انتخابات ہوں گے۔

الیکشن کمیشن سے 16 فروری کو جاری بیان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کا گیا کہ پہلے مرحلے میں پنجاب کے 17 اضلاع میں 29 مئی کو بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے بتایا کہ جن اضلاع میں 29 مئی کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے، ان میں ساہیوال، پاکپتن، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سیالکوٹ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جہلم اور اٹک بھی شامل ہیں۔

ELECTION COMMISSION

SUPREME COURT OF PAKISTAN

Tabool ads will show in this div