کراچی:3 اضلاع میں تجاوزات کےخلاف آپریشن

سینئر ڈائریکٹر بشیرصدیقی نے آپریشن کی نگرانی کی

بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے شہرکے 3 اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔

بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر بشیرصدیقی نے آپریشن کی نگرانی کی۔

 آپریشن ضلع جنوبی،ضلع کورنگی،ضلع وسطی میں کیا گیا۔

ضلع جنوبی میں رنچھوڑ لائن میں فٹ پاتھ پر بنائی گئی دوکان کو مسمارکیاگیا۔ضلع کورنگی میں 12000روڈ کورنگی کراسنگ کے اطراف اور ضلع وسطی میں بفرزون میں ہارون شاپنگ پلازہ کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔

آپریشن میں فٹ پاتھ پر بنائی گئی دکان اورفٹ پاتھ پردکانوں کے سامنے رکھے ہوئے کیبن،ہوٹل کا سامان،کرسیاں،میزیں،تخت،لوہے کے اسٹال، پنکچربنانے کا سامان،مرغیوں کے پنجرے،ٹھیلے،پتھارے،کھانے پینے کے اسٹال اوردیگر تجاوزات ضبط کی گئیں۔

پولیس نےمزاحمت پر2 افراد کوحراست میں لے لیا۔

اس موقع پرمحکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیموں کے ساتھ علاقہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،علاقہ اسسٹنٹ کمشنر،علاقہ پولیس ایس ایچ او،ٹریفک پولیس کےایس او،اینٹی اینکروچمنٹ پولیس،سٹی وارڈن اورآفیسرزو اسٹاف اینٹی اینکروچمنٹ بھی موقع پرموجود تھے۔

ENCROACHMENT

Tabool ads will show in this div