سیاست اب شروع ہوگی، مخالفین کو پتہ لگ جائےگا،شیخ رشید

اسٹیبلشمنٹ اورفوج کو ان لوگوں کے بارے میں سوچنا چاہئے
Apr 11, 2022
[video width="800" height="450" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/04/WhatsApp-Video-2022-04-11-at-12.29.59-PM.mp4"][/video]

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اب سیاست شروع ہوئی ہے اور مخالفین کوصورتحال کا پتہ چلے گا۔

پارلیمنٹ کی راہداری میں صحافیوں سے غیررسمی سے بات کرتےہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اتوار کو بیوروکریسی کا سہارا لے کر (ن) لیگ نے فائلیں تبدیل کیں، یہ کرپٹ لوگ ہیں اور فرد جرم سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اورفوج کو ان لوگوں کے بارے میں سوچنا چاہئے کہ جن کے چہرے دیکھنے کوعوام تیار نہیں ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلے بھی میری بات نہیں سنی گئی،اتوار کو فیصلہ کرلیا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفیٰ دیں گے۔

انھوں نے چیلنج دیا کہ یہ امپورٹڈ حکومت قائم نہیں رہے گی اور اگر یہ رہ گئے تو میرا نام شہبازشریف رکھ دینا۔

SHAIKH RASHEED

Tabool ads will show in this div