بنوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5دہشتگرد ہلاک

دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا،حکام

بنوں میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی اور ضلعی پولیس کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تھانہ ہوید کے حدود میں زندی فلک شیر کے علاقے  میں آپریشن خفیہ اطلاعات پر کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ کچھ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ہلاک دہشتگردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ باردو برآمد کرلیا گیا ہے۔ فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سی ٹی ڈی پولیس اور ڈسٹرکٹ پولیس کی مشترکہ سرچ اپریشن جاری ہے۔

حکام کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ، ان پر حملے سمیت دیگر کیسز میں مطلوب تھے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔

CTD officials

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div