یورپ کے وسط کیلینن گراڈ میں روس کی فوجی مشقیں

روس کی ممکنہ کارروائی پر سخت جواب دینے کی وارننگ

روس نے ہفتے کے روز بحیرہ بالٹک پر پولینڈ اور لیتھوانیا کے درمیان واقع کلینن گراڈ میں جنگی مشقوں کا انعقاد کیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی’انٹر فیکس‘ نے روسی بالٹک فلیٹ کمانڈ کی پریس سروس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مشقوں میں 1000 فوجیوں اور 60 سے زیادہ فوجی سازوسامان کوشامل کیا گیا۔ چند روز قبل ایک سینیر روسی عہدیدار نے ماسکو کے خلاف کسی بھی ممکنہ کارروائی پر سخت جواب دینے کی وارننگ دی تھی۔

انٹرفیکس نے رپورٹ کیا کہ بحریہ کے زیر استعمال فرنٹ لائن بمباروں نے رات کے وقت پہلے سے منصوبہ بند جنگی مشقیں کیں جن میں کیلنین گراڈ میں کم رفتار فضائی اور زمینی اہداف، کمانڈ پوسٹوں اور فوجی سازوسامان پر حملوں کی مشق کی گئی۔

ایجنسی نے کیلینن گراڈ میں مشقوں کی کوئی وجہ نہیں بتائی اور نہ ہی ان کی منصوبہ بندی کی تاریخ بتائی گئی ہے۔

بدھ کو روسی نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو نے یورپی ممالک کو روسی انکلیو کے خلاف کارروائی کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ "آگ سے کھیلنا" ہوگا۔

RUSSIA

EUROPEAN UNION

UKRAINE RUSSIA WAR

Tabool ads will show in this div