تحریک انصاف کا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو
Apr 11, 2022

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/04/Fawad-Ch-On-Resign-SOT-10-04.mp4"][/video]

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان دوبارہ 1940میں واپس چلاگیا ہے،1940 والی جدوجہد عوام کو دوبارہ کرنا پڑے گی، عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں اسمبلیوں سے مستعفی ہونا چاہیے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف پر جس دن فرد جرم عائد ہوگی اس دن وزیراعظم کا الیکشن لڑیں گے اسلئے ہم شاہ محمودقریشی کو وزیراعظم کا امیدوار نامزد کیا ہے تاکہ شہبازشریف کے کاغذات کو چیلنج کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی بین القوامی رجیم چینج آپریشن تھا، اسکی ساری دستاویزات اسپیکر،چیف جسٹس، چیئرمین سینیٹ کوبھیجی ہیں، عمران خان نے عوام سے ڈسٹرکٹ کے مقامات پرنکلنے کی اپیل کی ہے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں بڑی تحریک چلانے کا فیصلہ کیاہے، اگلےچند مہینے میں ہم نئےانتخابات کی جانب بڑھیں گے،فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ رات 12 بارہ بجے بھی عدالتیں کھلیں ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے سے بحران زیادہ بڑھا۔

دوسری جانب سماء سے خصوصی گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ سیاسی نہیں پاکستان کی سالمیت کی تحریک ہے، عام انتخابات ہوسکتے ہیں ضمنی انتخابات نہیں ، نئےانتخابات کےلیےقومی تحریک کاآج رات سے آغاز ہوجائے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں احتجاج ہوگا،پشاور سے  پہلا بڑا اجتماع ہوگا، یہ پاکستان کی سالمیت کی تحریک ہے، پورے ملک کے بعد اسلام آباد بھی آئینگے، اگر ہم ایسی جدوجہدنہیں کرینگےتو عوام کےساتھ زیادتی ہوگی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تھی، وہ تحریک عدم اعتماد سے گھر جانے والے پہلے وزیراعظم بن گئے۔ عمران خان 3 سال 8 ماہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز رہے۔

فواد چوہدری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے رہنما پيپپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی کے استعفوں کو خوشخبری قرار دے ديا۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ خوشخبری ملی ہے یہ لوگ اسمبلیوں سے استعفےدےرہے ہیں، کل ووٹنگ ہوگی غیرت کریں کل نہیں آج استعفے دیں۔ انہوں نے کہا کہ جائیں جلدی کریں گند صاف ہو گا۔

دوسری جانب آج رات کو ہونے والا تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی اجلاس کا شیڈول اور مقام تبدیل کردیا گیا۔ اراکین کی حلقوں میں احتجاج میں شرکت کےباعث اجلاس آج نہیں ہوگا۔ عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی اجلاس کل دن 12بجے ہوگا۔

اجلاس میں قومی اسمبلی سے استعفوں سے متعلق پارٹی رہنماوں کی مختلف تجاویز پر غور ہوگا جبکہ عمران خان پارٹی کے فیصلوں پر اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر پارٹی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہو گی۔

PTI

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div