اٹارنی جنرل اور گورنر خیبرپختونخوا کا مستعفیٰ ہونیکا اعلان

اٹارنی جنرل نے بھی استعفیٰ دیدیا
Apr 10, 2022

عمران خان کے خلاف تحريک عدم اعتماد منظور ہوتے ہی گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرديا۔

شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے بطور وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لینے والے دن اپنا استعفی بجھوا دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شہباز شریف کو وزیراعظم کا پروٹوکول نہیں دے سکتے۔

اٹارنی جنرل

جب کہ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان عہدے سے مستعفیٰ ہوگئے ہیں۔ خالد جاوید اپنا استعفیٰ صدر ملکت عارف علوی کو ارسال کرکے کراچی روانہ ہوگئے ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ خالد جاوید خان عمران خان کے بااعتماد ترین ساتھیوں میں سے تھے۔

پرنسپل سیکریٹری کا تبادلہ

دوسری جانب عمران خان وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے اعظم خان کی استعفے کی درخواست پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اعظم خان نے بطور پرنسل سیکریٹری پوری ایمانداری اور محنت سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔

PTI

IMRAN KHAN

ATTORNEY GENERAL

Shah Farman

Tabool ads will show in this div