نئے قائد ایوان کاانتخاب،کاغذات نامزدگی آج وصول کیے جائیں گے

قومی اسمبلی کا اجلاس بھی پیر صبح 11بجے تک ملتوی
Apr 10, 2022

عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی آج دوپہر 2 بجے تک وصول کیے جائیں گے۔

گزشتہ روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایاز صادق نے کہا تھا کہ کاغذات کی اسکروٹنی سہ پہر تین بجے تک ہوگی۔

نئے قائد ایوان کا انتخاب 11 اپریل کو ہوگا، قومی اسمبلی کا اجلاس بھی پیر صبح 11بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

نئے وزیراعظم کا انتخاب

نئے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے نامزدگی کے کاغذات آج دن دو بجے وصول کیے جائیں گے جبکہ ووٹنگ پیر دن دوبجے ہو گی۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق وزیراعظم کے عہدے کے انتخاب کیلئے نامزدگی کے کاغذات آج اتوار 10 اپریل کو دن دو بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جب کہ کاغذات کی جانچ پڑتال بھی آج ہی دن تین بجے ہوگی جس کے بعد امیدواروں کا اعلان کردیا جائے گا۔ وزیراعظم کے عہدے پر الیکشن کل دن دو بجے ہوگا۔

اجلاس کا وقت تبدیل

قبل ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب کیا گیا تھا جس میں وزیر اعظم کے عہدے کے لیے ووٹنگ ہونا تھی تاہم اب وقت تبدیل کردیا گیا ہے جس کے مطابق ووٹنگ پیر کو دن دوبجے ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی، تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے اور یہ کثرت رائے کے ساتھ منظور ہوئی۔

PTI

IMRAN KHAN