عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا

دھمکی آمیزخط کی تحقیقات سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر
Apr 09, 2022

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکریٹری دفاع کو مبینہ خط کی تحقیقات کا حکم دینے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔ درخواست گزار نے وزیراعظم عمران خان سمیت خط سے متعلقہ افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی استدعا بھی کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مولوی اقبال حیدر کی جانب سے سیکریٹری دفاع کو مبینہ دھمکی آمیز خط کی تحقیقات کا حکم دینے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پیر کو سماعت کریں گے۔

مزید جانیے: عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدم اعتماد کے دوران وزیراعظم عمران خان نے خط موجود ہونے کا دعویٰ کیا، خط کے دعوے سے ملکی مفاد کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

درخواست گزار نے وزیراعظم اور خط سے متعلقہ افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بھی استدعا کی ہے۔

Tabool ads will show in this div