عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا
وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان مستعفی
وزیراعظم عمران خان نے وزیر اعظم ہاؤس خالی کردیا وہ بنی گالہ روانہ ہوگئے جبکہ پرنسپل سیکریٹری اعظم خان مستعفی ہوگئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو کئی بار مشاورت کیلئے بلایا، جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔
تازہ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا اور وہ بنی گالہ منتقل ہوگئے جبکہ کابینہ ارکان کو بھی وزیراعظم ہاؤس میں داخلے سے روک کر واپس بھیج دیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے اور عمران خان کے وزیراعظم نہ رہنے کے بعد پرنسپل سیکریٹری اعظم خان اور اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے بھی استعفیٰ دیدیا۔