منحرف اراکین کیخلاف کارروائی، صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر

سپریم کورت کا 5 رکنی لارجر بینچ 12 اپریل کو سماعت کریگا

سپریم کورٹ آف پاکستان میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ آرٹیکل 63 اے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر منگل 12 اپریل کو دن ایک بجے سماعت کرے گا۔

صدارتی ریفرنس میں منحرف اراکین قومی اسمبلی کی نااہلی کی مدت سے متعلق سوال کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے منحرف ایم این ایز کیخلاف پارٹی چئیرمین عمران خان کی جانب سے ریفرنس چیف وہپ عامر ڈوگر نے اسپیکر قومی اسملبی کے پاس جمع کروادیا۔

بیس اراکین اسمبلی کیخلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت جمع کرائے گئے ریفرنس میں درج ہے کہ منحرف اراکین پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تاہم اراکین نے پی ٹی آئی چھوڑ کر اپوزیشن میں شمولیت اختیار کرلی۔

متن میں یہ بھی بتایا گیا کہ منحرف اراکین کو شوزکاز نوٹس بھی جاری کئے گئے لیکن شوکاز نوٹس کا خاطر خواہ جواب نہیں دیا گیا۔

ریفرنس میں منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی کارروائی کا آغاز کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

PM IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div