قومی سلامتی اجلاس،اسدعمرنےشاہ محمودکی غیر حاضری کی وجہ بتادی
وفاقی وزیراسد عمر نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اس لئے شریک نہیں ہوئے تھے کیوں کہ وہ چین کے دورے پر تھے۔
قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتےہوئے اسدعمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ عام انتخابات کرانے کیلئے7 ماہ درکار ہیٕں تاہم عدم اعتماد منظور ہونے کی صورت میں بننے والی حکومت 7 ماہ کیسے چلے گی۔
انھوں نے چیلنج کیا کہ اپوزیشن اگر جمہوریت میں یقین رکھتی ہے تو الیکشن میں مقابلہ کرے کیوں کہ حکومت گرانے کی کوشش تو عرصے سے کی جارہی تھی۔
اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ عدم اعتماد کامیاب ہونےکےبعدبھان متی کاکنبہ حکومت بنانےجارہاہے،يہ وہ ہيں جو20 سال ايک دوسرے کو غدار کہتے رہے،پيٹ پھاڑ کر پيسہ نکالنے والےآصف زرداری کے دربار پر پڑےہيں اورآصف زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کا کہنے والے ان کے گھٹنوں کو ہاتھ لگارہے ہیں۔