شاہ محمودنےعمران خان کو پھنساياہے، بلاول بھٹو

اسپیکرآپ صرف توہین عدالت کررہےہیں
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/04/Bilawal-Bhutto-Speech-NA-09-04.mp4"][/video]

پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پہلے بھی خبردار کیا تھا اور اب بھی کہہ رہا ہوں کہ شاہ محمود قريشی نے عمران خان کو پھنسايا ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے  ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اسپیکر آپ صرف توہین عدالت کررہے ہیں، آپ ان جرائم ميں ملوث ہونا چاہتے ہیں یہ تو یہ آپ کی مرضی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزيشن کہيں نہيں جارہی ہے  اورعدالت بھی ادھر ہی ہے،حکومت جعلی خط استعمال کرکے توہين عدالت پر مجبور کررہے ہيں۔

چئیرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جعلی خط کے معاملے پر100 روز تک بحث کی جاسکتی ہے تاہم اس وقت ووٹنگ کروانی چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ بزدلانہ طريقے سے عمران خان ميدان سے بھاگے ہیں،حقائق یہ ہیں کہ یہ پہلے بھی سلیکٹڈ تھے اوراب بھی سلیکٹڈ ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں کہ اتنا تماشہ کریں کہ آمریت سامنے آئے، یہ پہلے بھی فیض یاب ہوئےاوراب دوبارہ فیض یاب ہو کر آنا چاہتے ہیں، حکومتی بینچز پر جو بیٹھے ہیں یہ ہمیشہ لوٹے ہی رہے ہیں۔

بلاول بھٹو کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرآج ووٹنگ نہیں تو ایک بار پھر آئین شکنی ہوگی،اس لئے عدالت کی بات مانیں اورووٹنگ کرائیں۔

NATIONAL ASSEMBLY

BILAWAL BHUTTO

No Confidence Motion

Tabool ads will show in this div