شاہ محمود قريشی نے ان کيمرہ سيشن کی تجويز دے دی

عمران خان نےانتخابات کی کال دی ہےتوآؤمقابلہ کرو

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے امریکا کی جانب سے بھیجے گئے خط پر ان کيمرہ سيشن کی تجويز دے دی۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آزادخارجہ پاليسی چاہيے يا چيونٹيوں کی طرح رينگتےرہناہے،پاکستان کو کسی کيمپ پاليٹکس کا حصہ بننےکی ضرورت نہيں۔

شاہ محمود نے واضح کیا کہ کسی ملک سے بگاڑنا پاکستان کا مقصد نہيں ہے۔ انھوں نے تجویز دی کہ ان کیمرہ سیشن ميں امريکا ميں پاکستان کے سفير کو بلايا جائے گا تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ روس کادورہ دوطرفہ تھا اور پاکستان کی بہتری کیلئےتھا، ایسا کہاں ہوتا ہے کہ خود مختار قوم کو کسی ملک کے دورے سے روکا جائے۔

شاہ محمود نے کہا کہ شہباز شريف نےکہاکہ اگرکوئی ايسا مراسلہ ہےتوپارليمنٹ ميں لائیں، بلاول بھٹو نےمراسلےکوفرضی کہا جبکہ مريم نواز نے الزام لگايا کہ خط دفترخارجہ ميں لکھا گيا تھا تاہم ہم نےقوم سے جھوٹ نہيں بولا اوريہ مستند دستاويزہے۔

NATIONAL ASSEMBLY

SHAH MEHMOOD

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div