وزیراعظم نےبوجھل دل کےساتھ سپریم کورٹ کافیصلہ تسلیم کیا،شاہ محمود

دفاع کرنا حکومت کاحق ہے

شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک کی آئین میں گنجائش ہے،تحریک کوپیش کرنااپوزیشن کا حق ہے اور دفاع کرنا حکومت کا حق ہے۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کے مطابق اجلاس کی کارروائی جاری ہے اور ہم سیاسی اور آئینی طریقے سے اس کے دفاع کا ارادہ رکھتےہیں۔

شاہ محمود نے کہا کہ آئین کااحترام ہم سب پر لازم ہے تاہم پاکستان کی تاریخ آئین شکنی سے بھری پڑی ہے۔

شاہ محمود نے تسلیم کیا کہ عدم اعتماد کی تحریک کی آئین میں گنجائش ہے، تحریک کو پیش کرنا اپوزشین کا حق ہے اور ہمارا دفاع کرنے کا حق ہے،ہم سیاسی اور آئینی طریقے سے اس کے دفاع کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وزیرخارجہ نے بتایا کہ ہم نے نہ پہلے کبھی آئین شکنی کی اور نہ کریں گے۔

NATIONAL ASSEMBLY

SHAH MEHMOOD

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div