سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی

سونا گزشتہ روز تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیاتھا
Apr 08, 2022

پاکستان میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی غیر معمولی کمی ہوگئی، گزشتہ روز فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں نرخ بڑھ گئے۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ 200 روپے کی غیر معمولی کمی کے بعد ایک لاکھ 32 ہزار 300 روپے جبکہ 10 گرام سونا 1715 روپے سستا ہوکر ایک لاکھ 13 ہزار 426 روپے کا ہوگیا۔

اس سے قبل گزشتہ روز (جمعرات 7 اپریل کو) پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح ایک لاکھ 34 ہزار 300 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ 6 ڈالر اضافے کے بعد 1933  ڈالر ہوگئے۔

ملک میں چاندی فی تولہ قیمت 1520 روپے اور 10 گرام 1303.15 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ فی اونس چاندی کے نرخ 0.29 ڈالر اضافے سے 24.72 ڈالر ہوگئے۔

Tabool ads will show in this div