دھمکی آمیزمراسلہ:لیفٹینٹ جرنل طارق خان کی سربراہی میں کمیشن تشکیل

سپریم کورٹ کو فیصلے پرنظرثانی کرنی چاہیے،فواد چوہدری
Apr 08, 2022

حکومت نے دھمکی آمیز مراسلے کے معاملے پر لیفٹینٹ جرنل طارق خان کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیدیا۔

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ایک عالمی سازش ہے ، ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے ضمیر خریدنے کی کوشش کی گئی، سپریم کورٹ کو فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ کل کے فيصلے سے پارليمنٹ کی بالادستی خطرے ميں پڑگئی۔

فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ عالمی سازش کیخلاف لیفٹینٹ جرنل طارق خان کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیدیا ہے۔ کمیشن معاملے کے پیچھے چھپے کرداروں کو قوم کے سامنے لائے،انہوں نے مزید کہا کہ لیٹرکامواد تمام ارکان اسمبلی کے  سامنے رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج سیاسی کمیٹی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ منتخب حکومت کو گرانے کے لیے سازش کی گئی، عوام نے سب دیکھ لیا سب ڈاکو ایک جگہ اکٹھے ہو گئے، ہم عوام میں سرخرو ہوئے ہيں جبکہ اپوزیشن عوام میں جانے سے گبھرا گئی ہے۔

PM IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div