بلوچستان: سیکيورٹی فورسزکا آپریشن،2 دہشتگرد ہلاک

آپریشن میں 2 اہلکار شہید ایک زخمی،ترجمان

بلوچستان کے علاقے مشکئی اور سنگی ميں سيکيورٹی فورسز نے آپريشن کيا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے ميں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دوران آپریشن سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگردمارےگئے ۔ ترجمان کے مطابق دورانِ آپریشن نائیک تاجوالی اور سپاہی اسامہ شہید ہوگئے جبکہ ایک جوان زخمی ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

اس سے قبل 29 مارچ کو بھی خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج اور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر لکی مروت کے علاقے شیری خیل میں مشترکہ آپریشن کیا اور اس دوران 4 دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے  گئے

اس سے قبل 28 مارچ کو بھی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچادیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث  تھے۔

BLA

Tabool ads will show in this div