کراچی:محکمہ موسمیات کی درجہ حرارت40ڈگری سے متجاوزہونےکی پیش گوئی
محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ جمعہ کو کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہےاوردرجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں جمعہ کی صبح 9 بجے درجہ حرارت 33.7 ڈگری سینٹی گریڈ تھا اورہوا میں نمی کا تناسب 30 فیصد ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ شمال مغرب کی سمت سے ہوائیں 12 ناٹیکل مائل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھیں۔
واضح رہے کہ ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات سردارسرفراز نے بتایا کہ رمضان المبارک کا پہلا ہفتہ گرم نہیں ہوگا اور رمضان کے دوسرے ہفتے سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔انھوں نے یہ بھی بتایا کہ 14 اور15 اپریل سے گرمی کی شدت میں دوبارہ اضافہ ہوگا۔