وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کرینگے

کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس بھی کل ہونگے، وزیرقانون

pakistani-pm-imran-khan-spoke-to-masses-via-telephone-calls-1612192264-3990

سپریم کورٹ کی جانب سے قومی اسمبلی اور حکومت کی بحالی کے فیصلے کے بعد وزیراعظم عمران خان آج (جمعہ کی) رات قوم سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ (جمعہ کو) وفاقی کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد قوم سے خطاب کروں گا۔

بحال وزیر قانون فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے  (جمعہ کو) کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، جس کے بعد وہ  رات ہی قوم سے خطاب کریں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بھی جمعہ کو ہی ہوگا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ازد خودنوٹس سے متعلق کیس کے اپنے فیصلے میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تحریک عدم اعتماد مسترد کرنے کی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی، وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو بحال کردیا تھا۔

عدالت عظمیٰ نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر ہفتہ 9 اپریل کو ووٹنگ کا حکم دیا ہے جبکہ اس کی کامیابی کی صورت میں اسی روز نئے وزیراعظم کا بھی انتخاب ہوگا۔

مزید جانیے: پاکستان کو غلامی میں لیجانے کی کوشش ہورہی ہے، فوادچوہدری

اس سے قبل وزیر قانون فواد چوہدری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو غلامی کی طرف لے جانے کی سازش ہورہی ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ایک بار پھر 1940ء کی طرح جدوجہد کرنا پڑے گی، عدالتی فیصلے میں کئی سقم ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعتیں ایم کیو ایم پاکستان، بلوچستان عوامی پارٹی بھی ان کا ساتھ چھوڑ کر اپوزیشن کی کیمپ میں جاچکی ہیں۔

IMRAN KHAN

SUPREME COURT OF PAKISTAN

No Confidence Motion

PM IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div