پاکستان کو غلامی میں لیجانے کی کوشش ہورہی ہے، فوادچوہدری

خط سے متعلق تحقیقات خود کریں گے، بحال وفاقی وزیر
Apr 07, 2022

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/04/FAWAD-ON-SC-FAISLA-SOT-07-04.mp4"][/video]

سپریم کورٹ کی جانب سے قومی اسمبلی، وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کی بحالی کے بعد وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکسان کو غلامی کی طرف لے جانے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، خط سے متعلق تحقیقات خود کریں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اس طرح اگر حکومت تبدیل ہوگی تو ہمیں 23 مارچ 1940ء سے اپنی جدوجہد شروع کرنی پڑے گی، پاکستان کو غلامی میں لے جانے کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

مزید جانیے : ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار، قومی اسمبلی بحال

انہوں نے کہا کہ فیصلے میں کافی سقم ہیں، تحقیقات نہیں کی گئی، بغیر مواد کے فیصلہ کیسے دے سکتے تھے، ہم پھر سے حکومت میں ہیں، خط سے متعلق تحقیقات خود شروع کریں گے۔

No Confidence Motion

Fawad Chodhary