ڈالر کی قیمت 189 روپےکی نئی بلند ترین سطح پر

ایک دن میں ڈالر تین روپے مہنگا
Apr 07, 2022

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کو شدید دباؤ کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹریدنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2.87 روپے تک اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کے نتیجے میں ڈالر  186.13روپے سے بڑھکر 189روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد میں 188.18 روپے کی سطح پر بند ہوا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کی رفتار بڑھ گئی ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ چار روز میں ڈالر کی قدر میں ہونے والا اضافہ 4.09روپے ہوگیا ہے۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 190 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو بدھ کے مقابلے میں 3 روپے زیادہ ہے منگل اور بدھ کو بھی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک ایک روپے اور بدھ کو 1.20 روپے کا اضافہ ہوا تھا  یعنی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر گزشتہ چار روز کے دوران 6.20 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گزشتہ کئی ماہ سے دباؤ کا سامنا ہے لیکن پیر سے دباؤکی شدت بڑھ گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری بڑی سیاسی کشمکش اتوار کو بحرانی صورتحال میں تبدیل ہونے کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر پر دباؤبڑھ گیا ہے۔

اس سے قبل انٹر بینک میں جنوری کے مہینے میں کوئی خاص فرق نہیں آیا جب کہ فروری میں ڈالر تقریباً ایک روپے مہنگا ہوگیا اور مارچ کے مہینے میں ڈالر کی قدر 177.41روپے سے بڑھ کر183.48روپے ہوگئی تھی یعنی مارچ کے مہینے میں ڈالر6.07روپے کا اضافہ ہوا جب کہ اپریل کے دوران اب تک 3 روز میں ڈالر 5 روپے سے زائد مہنگا ہوچکا ہے جس کے نتیجے میں ڈالرکی قدر میں ہونے والا اضافہ 10.26 روپے تک پہنچ گیا ہے جس سے ملکی قرضوں کی مالیت میں 1200 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی مارچ کے دوران ڈالرکی قدر 178روپے سے بڑھ کر 184.50روپے ہوگئی یعنی مارچ میں ڈالر کی قدر میں 6.50روپے کا اضافہ ہوا جب کہ اپریل میں بھی اب تک اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر اب تک 5روپے تک بڑھ چکا ہے۔

 معاشی ماہرین کے مطابق تجارتی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنےکے باعث ملکی زرمبادلہ کےذخائرگررہے ہیں جس کا دباؤ پاکستانی روپے پربھی مرتب ہورہا ہے۔

معاشی مشکلات کے ساتھ ملک میں سیاسی بحرانی صورتحال بھی شامل ہونے سے پاکستانی روپے پر دباؤمزید بڑھ گیا ہے۔

FOREX Rates

DOLLAR NEWS

Tabool ads will show in this div