Uncategorized

جہانگیر ترین کا وطن واپسی کا اعلان

جہانگیرترین 10 اپریل کو آرہے ہیں،عون چوہدری

تحریک انصاف کے ناراض رکن اور سربراہ ترین گروپ جہانگیرترین نے وطن واپسی کا اعلان کردیا۔

سماء کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین 10 اپریل کو پاکستان واپس آرہے ہیں، جہانگيرترين کے آنے کے بعد سياست نيارخ اختيار کے گی۔

عون چوہدری کا کہنا تھا کہ بحران سے نمٹنے کيلئے چھوٹی سياست نہيں کرنی چاہيے ملک میں آئنی بحران پیدا ہوگیا ہے اس وقت ہمیں اصولوں کی سیاست کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ چونکہ پنجاب اسمبلی کو تالے لگا کر بند کردیا گیا اسلئے ہم نے ہوٹل میں ہی علامتی اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس وقت اجلاس میں تحریک انصاف کے منحرف ارکین سمیت 200 سے زائد ارکین پنجاب اسمبلی موجود ہیں۔

ترجمان ترین گروپ عون چوہدری کا کہنا تھا کہ مذکورہ اجلاس میں قائد ایوان پنجاب اسمبلی کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔

JAHANGIR TAREEN

JKT

Jahangir Tareen Group

Tabool ads will show in this div