حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہے، اپنے حوصلے کھو بیٹھے، ڈپٹی اسپیکر

آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اجلاس بلایا، دوست محمد مزاری
Apr 06, 2022
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/04/Deputy-Speaker-SOT-Lhr-06-04.mp4"][/video]

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچ گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اپنی کمٹمنٹ پر یہاں پہنچا ہوں، کوشش کریں گے کہ آج ہی اجلاس منعقد کریں، حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج بدھ کو طلب کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد آج ان کا عہدہ غیر فعال کردیا گیا تھا۔

دوست محمد مزاری پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچے، جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا سیشن ساڑھے 7 بجے بلایا تھا، اسی کمٹمنٹ پر یہاں پہنچا ہوں، اسپیکر اور اسپیکر کا عملہ مجھ سے ڈر رہا ہے، میں اندر جاؤں گا تو ان کیلئے صورتحال خطرناک ہوجائے گی، میں نے آئین کے مطابق اپنے اختیارات استعمال کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ 12 کروڑ کے صوبے میں کوئی وزیراعلیٰ نہیں، یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، وہ اپنے حوصلے کھو بیٹھے ہیں، ایڈووکیٹ جنرل نے سپریم کورٹ میں الیکشن کا وعدہ کیا تھا، کوشش کریں گے کہ آج ہی اجلاس منعقد کریں۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ شہباز گل بہت بڑے جھوٹے ہیں، ان کا کام ہی جھوٹ بولنا ہے، پی ٹی آئی مجھے چھوڑنا چاہتی ہے لیکن آج بھی پارٹی کیساتھ ہوں۔