عمران خان کے ساتھیوں کے نام ای سی ایل پرڈالنےکامطالبہ

پنجاب میں ہرعہدے کی بولی لگی،شعیب صدیقی
Apr 06, 2022

علیم خان گروپ نے وزیراعظم عمران خان اور عثمان بزدار  کے ساتھیوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔

سابق رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کرپشن اور مس مینجمنٹ سامنے آچکی، کرائے کے ترجمان بوریا بستر سمیٹ لیں،عوام کے ہاتھ اُنکے گریبانوں پر ہونگے، اب جواب دینا ہوگا۔

شعیب صدیقی کا کہنا تھا کہ علیم خان گروپ کا کوئی رکن کسی قیمت پر پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دے گا، عمران خان اور بزدار کے فرنٹ مین سامنے آچکے،انہیں بھاگنے نہیں دیں گے، پنجاب میں ہر عہدے کی بولی لگی،بزدار نے سیٹوں کی نیلامی کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ شہبازگل، شہزاداکبر اور ان جیسے دیگر چیلوں کا ملک سے کوئی تعلق نہیں، لوٹ مار کرنے والے ملک سے بھاگے تو ذمداروں کو نہیں چھوڑیں گے۔ رکن علیم خان گروپ کا کہنا تھا کہ فرح گجرکی طرح کرپشن کرنےوالاکوئی اورملک سےفرارنہ ہو اسلیے وزارت داخلہ غیرسیاسی مشیروں،بیوروکریٹس کے نام بلیک لسٹ میں ڈالے۔

 شعیب صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں عمران خان کی وجہ سے پی ٹی آئی مختلف گروپس میں تقسیم ہوئی، وفاق کی طرح پنجاب میں آئینی،سیاسی بحران کی ذمہ داربھی پی ٹی آئی ہے۔

pti govt

PM IK

Tabool ads will show in this div