نوشہرہ:مکان کی دیوار گرنےسے2 مزدور جاں بحق
ایک مزدور زخمی
نوشہرہ کے رہائشی علاقہ اے ایس سی کالونی میں زیرتعمیر مکان کی دیوار گرنے سے 2 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
بدھ کو ریسکیو1122 کے ترجمان نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کے ڈیساسٹر اور میڈیکل ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں۔
ریسکیو1122 نوشہرہ کے انچارج محمد اویس بابرکی زیرنگرانی امدادی کارروائی میں ملبے تلے مزدوروں کو نکال لیا گیا تاہم اس دوران 2مزدور عمر اور محمد خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
ایک مزدور حیات کو زخمی خالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئیں۔
تینوں مزدور زیرتعمیرمکان میں کام کررہے تھے کہ جب اچانک دیوار گرگئی۔
NOWSHERA
تبولا
Tabool ads will show in this div