ماہ رمضان:ایم بی سی بالی ووڈپر3مقبول پاکستانی ڈرامے نشر

یہ چینل مشرق وسطیٰ کے ناظرین کیلئے ہے

پاکستانی ڈرامے اپنے کانٹینٹ کی بدولت دنیا بھرمیں دیکھے جاتے ہیں، خصوصاً سرحد پار سنے والے افراد بھی اپنےیہاں کی 'انتہائی ڈرامائی ' سچویشن سے بیزارہوکرپاکستان میں بننے والے ڈراموں کو ترجیح دیتے ہیں۔

رمضان المبارک میں جہاں پاکستان میں بھی خصوصی سیریلز کا ٹرینڈ چل پڑا ہے ، وہیں ایم بی سی بالی ووڈ نے بھی اپنے ناظرین کو پورے ماہ 3 پاکستانی ڈرامے دکھانے کا اہتمام کیا ہے جو روازنہ کی بنیاد پر نشرکیے جا رہے ہیں۔

ایم بی سی بالی ووڈ مشرق وسطیٰ کا ایک ٹیلی ویژن چینل ہے جوعربی ڈبنگ میں ہندوستانی اورپاکستانی ڈرامے نشرکرتا ہے۔

گزشتہ سال ایم بی سی کی جانب سے پاکستان کے 3 مقبول ترین ڈراموں چیخ، گل اوگلزاراوردشمن جان کا انتخاب کیا گیا تھا جبکہ اس بار کی فہرست میں میرے پاس تم ہو، یہ دل میرا اور کیسا یہ نصیبا شامل ہیں۔

خلیل الرحمان قمرکے تحریرکردہ ڈرامہ سیریل ڈرامہ میرے پاس تم ہونے پاکستان میں بھی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے، اس بات کا اندازہ یوں بھی لگایا جاسکتا ہے کہ آخری قسط سینماگھروں میں دکھائی گئی تھی ، اس ڈرامے کی نقالی بھارت میں بھی کی گئی۔

میرے پاس تم ہو کے مرکزی کرداروں میں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی اورعائزہ خان شامل تھے۔

یہ دل میرا میں سجل علی اوراحدرضامیر تھے جبکہ کیسا یہ نصیبا کی کاسٹ رمشاخان اورمنیب بٹ پرمشتمل تھی۔

ایم بی سی بالی ووڈ کے آفیشل انسٹاہینڈل پرشائقین کے لیے تینوں ڈراموں کے ٹیزرشیئرکیےجارہے ہیں۔

پاکستانی ڈراموں کی پسندیدگی کی بڑی وجہ موضوعات میں تنوع کے ساتھ ساتھ ان کی تیاری میں تخلیقی صلاحیتوں کا بہترین استعمال بھی ہے، اسی بدولت ان کی مارکیٹ اتنی وسیع ہے کہ بھارت کےعلاوہ ہمارے ڈرامے بنگلہ دیش، نیپال، ترکی اورمشرق وسطیٰ میں بھی انتہائی ذوق وشوق سے دیکھے جاتے ہیں۔

pakistani dramas

MERAY PASS TUM HO

MBC BOLLYWOOD

YEH DIL MERA

Tabool ads will show in this div