آئین توڑنا سرپرائز نہیں غداری ہے،بلاول بھٹو زرداری

عدليہ جمہوريت پر اس حملے کو ناکام بنائے،بلاول بھٹو
Apr 05, 2022

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے قومی سلامتی کميٹی کے اجلاس کو سياسی مقاصد کے ليے استعمال کرنے کی کوشش کی۔ کميٹی اجلاس کے اعلاميے ميں بيرونی سازش کا کوئی ذکر نہيں ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کمیٹی کے ديگر ارکان وضاحت ديں کيا قومی سلامتی کميٹی نے 197 اراکين اسمبلی کو غدار قرار ديا؟ کہا آئین توڑنا سرپرائز نہیں غداری ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے تحريک عدم اعتماد سے بچنے کے ليے آئين سے بغاوت کی ہے۔ اعلیٰ عدليہ جمہوريت پر اس حملے کو ناکام بنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  عدم اعتماد کے بعد ہم شفاف اليکشن کے ليے تيار ہيں۔

خیال رہے کہ آج میڈیا سے گفتگو میں صدر ن لیگ شہبازشریف کا بھی کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی،وزیراعظم اور صدرپاکستان نے آئین توڑا ہے۔ ہم سب عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اورتوقع رکھتے ہیں کہ آئین کی حفاظت کرینگے۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کہ اگر یہ اپوزیشن کی سازش ہے او رہم غدار ہیں تو ثبوت قوم کے سامنے لائیں، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کریں اورعدالت اعظمی سے بھی تحقیق کا مطالبہ کرینگے۔

bilawal bhutto zardari

No Confidence Motion

Tabool ads will show in this div