یورپ سے روس کے درجنوں سفارتکاروں کو ملک بدر کردیاگیا

اسپین نے 25اور سویڈن نے 3روسی سفارتکاروں کو نکال دیا

یورپی ممالک اسپین اور سویڈن نے روس کے 28 سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہسپانوی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بوچا میں شہریوں کا جو قتل عام دیکھا، اس پر شدید غم و غصہ ہے۔

سوئیڈن نے بھی روس کے 3 سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 سویڈش وزیر خارجہ این لیندے کا کہنا ہے کہ روس کے 3 سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا کہا گیا ہے، روسی سفارت کاروں کا عمل عالمی قوانین کے مطابق نہیں ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سے قبل فرانس اور جرمنی بھی روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرچکے ہیں۔

کریملن نے سفارتکاروں کی ملک بدری پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک کا روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنا تنگ نظری ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بحران کے اس ماحول میں سفارتی رابطے کم ہونے سے بحران کے حل کی کوششیں متاثر ہوں گی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ روس بھی یورپی اقدامات پر جوابی اقدامات کرے گا۔

RUSSIA

EUROPEAN UNION

Tabool ads will show in this div