کراچی: سرجانی ٹاؤن میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن جاری

سیکٹر 10/6 اور 10/7 میں غیرقانونی تعمیرات مسمار
Apr 05, 2022

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن مین قبضہ مافیا سے سرکاری زمینیں خالی کرانے کیلئے آپریشن جاری ہے، محکمہ انسداد تجاوزات کے ڈی اے نے غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔

کے ڈی اے محکمہ انسداد تجاوزات کی قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی جاری ہے، سرجانی ٹاؤن اسکیم 41 کے سیکٹر 10/6 اور 10/7 میں سرکاری زمین پر لینڈ مافیا نے قبضے کر رکھا ہے۔

ڈائریکٹر انسداد تجاوزات سیل جمیل بلوچ کا کہنا ہے کہ قبضہ مافیا نے سیکٹر 10/7 میں تقریباً 50 ایکڑ سرکاری زمین گھیر رکھی ہے، لینڈ گریبرز سرجانی ٹاؤن کی سرکاری زمین پر غیر قانونی پلاٹنگ کر رہے ہیں، قبضہ مافیا سیکٹر 10/7 میں باقاعدہ ریئل اسٹیٹ دفاتر بناکر عوام کو جعلی کاغذات کے ذریعے پلاٹس کی فروخت کررہے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈی جی کے ڈی اے محمد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر سرجانی ٹاؤن میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی جاری ہے، کارروائی میں ہیوی مشینری کے ذریعے غیر قانونی تعمیرات کو ختم کیا جارہا ہے۔

حکام کے مطابق کے ڈی اے کی ٹیم سرجانی ٹاؤن سیکٹر 10/6 اور 10/7 میں قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کررہی ہے، انسداد تجاوزات آپریشن میں علاقہ پولیس بھی کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے عملہ کے ساتھ ہے۔

انسداد تجاوزات آپریشن سے قبل کے ڈی اے عوامی اشتہار کے ذریعے سرجانی ٹاؤن اسکیم 41 میں غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیمز کی نشاندہی بھی کر چکا ہے۔

kda

ENCROACHMENT

Tabool ads will show in this div