پاکستان کے ذمہ قرض کی ادائیگی 1 سال کیلئے موخر

پاکستان نے سال 2019 میں لیا گیا یہ قرض گزشتہ ماہ واپس کرنا تھا۔
Apr 05, 2022
Loans & Grants Reports Isb Pkg 21-012 [video width="1080" height="1080" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/2022/04/WhatsApp-Video-2022-04-05-at-1.28.46-PM.mp4"][/video]

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی درخواست پر پاکستان کے ذمہ 2 ارب ڈالر کے قرض کی ادائیگی 1 سال کیلئے موخر کردی ہے۔

پاکستان نے سال 2019 میں لیا گیا یہ قرض گزشتہ ماہ واپس کرنا تھا۔

وزارت خزانہ نے قرضہ 1 سال کیلئے رول اوور ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

وزارت خزانہ نے بتایا کہ اماراتی حکام نے پاکستان کی درخواست پرادائیگی مؤخر کی، قرض کی ادائیگی موخرہونے سے بیرونی مالی دباؤ میں کمی آئے گی۔

واضح رہے کہ چین نے بھی گذشتہ ماہ 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی مؤخر کی تھی۔چین کی طرف سے مزید 2 ارب 20 کروڑ ڈالر کمرشل قرضہ بھی مؤخر ہونے کا امکان ہے۔

Tabool ads will show in this div