دھمکی آمیز خط، عسکری ارکان اپنی پوزیشن واضح کریں، زرداری

عمران خان خط کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں
Apr 04, 2022

سابق صدر آصف زرداری کہتے ہیں کہ عمران خان خط کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں، قومی سلامی کمیشن کے ارکان کہہ چکے ہیں کہ بیرونی سازش کے ثبوت نہیں ملے، سیکیورٹی کونسل کے عسکری ارکان اپنی پوزیشن واضح کریں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے غیرملکی دھمکی سے متعلق مراسلے کو بنیاد بنا کر اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد مسترد کردی تھی، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا اعلان کردیا۔

سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان خط کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں، قومی سلامتی کونسل ارکان کہہ چکے ہیں بیرونی سازش کے شواہد نہیں ملے، عمران خان کہتے ہیں کہ عسکری ارکان مطمئن تھے، سیکیورٹی کونسل کے عسکری ارکان اپنی پوزیشن واضح کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ اب معاملہ عمران خان یا اپوزیشن کا نہیں پاکستان کا ہے، حساس معاملات میں تاخیر بھی ملک کیلئے نقصان دہ ہوتی ہے، معاملہ تحریک عدم اعتماد کا نہیں رہا ملکی سلامتی کا ہے۔

ASIF ZARDARI

PM IMRAN KHAN

NO CONFIDANCE MOTION

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div