حمزہ شہباز کی پرویز الٰہی کو وارننگ

پنجاب اسمبلی میں کچھ ہوا تو ذمہ دار پرویزالٰہی ہونگے

حمزہ شہباز نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی ميں تماشے کے ذمہ دار پرويز الٰہی ہوں گے۔ کہتے ہيں بدھ کو اراکين اسمبلی ليڈر آف ہاؤس کا انتخاب کريں گے، اگر اسپیکر ووٹ ڈالنے کی راہ میں رکاوٹ ڈالے تو عدالت عظمیٰ کو نوٹس لینا چاہئے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت اعلیٰ کیلئے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار حمزہ شہباز شریف نے عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنے ہوئے کئی سال ہوگئے، قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر نے آئین و قانون کیخلاف رولنگ دی، سب سے بڑے صوبے کیخلاف سازش کی اور وسیم اکرم پلس کو لگادیا، يہ کھلاڑی نہيں، کھلاڑی ہوتا تو قوم سے کھلواڑ نہ کرتا۔

انہوں نے وارننگ دی کہ پنجاب اسمبلی ميں تماشے کے ذمہ دار پرويز الٰہی ہوں گے، پرويز الٰہی صاحب! وارننگ دے رہا ہوں کل کچھ کيا تو ذمہ دار ہم نہيں ہوں گے، آج پرویز الٰہی کی نگرانی میں توڑ پھوڑ اور شیشے تڑوائے گئے، پہلے بھی پرويز الٰہی ايسا کرکے ہمارے ارکان پر پابندی لگاچکے ہيں، وزيراعلیٰ پنجاب بننے کا مجھے کوئی شوق نہيں، بدھ والے روز ميدان سجے گا ارکان اسمبلی اپنا ليڈر ہاؤس منتخب کریں گے، اگر اسپیکر نے رکاوٹ ڈالی تو عدالت عظمیٰ کو نوٹس لینا ہوگا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ قوم نے دیکھ لیا کل آپ ہار رہے تھے تو اجلاس ملتوی کردیا، اشارہ ملنے کے بعد حکومتی ارکان نے ايوان ميں حملہ کيا، حملے کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرديا گيا، چوہدری پرويز الٰہی صاحب! آپ کا وطيرہ قوم نے ديکھ ليا، مونس الٰہی کبھی ميرے دوست نہيں رہے۔

انہوں نے کہا کہ يہ ايوان کے ارکان کو نہيں جمہوريت کو گرفتار کرنا چاہ رہے ہيں، حکومت نے کہا ممبران کو عوام کے سامنے سے گزر کرجانا ہوگا، انہوں نے آئين پاکستان کو تار تار کرديا، قوم جيتے گی، عمران نیازی کی انا ہارے گی۔

PUNJAB

PERVEZ ELAHI

NO CONFIDANCE MOTION

HAMZA SHEHBAZ SHARIF

Tabool ads will show in this div