ہماری خاموشی کو غنیمت سمجھیں،فوادچوہدری

رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نیشنل سیکیورٹی معاملات پر گفتگو سے پہلے کسی عقلمند سے مشورہ کرلیا کریں۔
بلاول بھٹو کی ٹويٹ پر جوابی ٹويٹ میں تبصرہ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے لکھا کہ تحقیقات ہوئیں تو آپ کو بہت نقصان ہوگا۔ ہم ابھی خاموش ہیں، اس کو غنیمت سمجھیں۔
نیشنل سیکیورٹی کے معاملات پر گفتگو سے پہلے کسی عقلمند سے مشورہ کر لیا کریں تحقیقات ہوئیں تو آپ کو بہت نقصان ہو گا ہم ابھی بہت خاموش ہیں اس کو غنیمت سمجھیں https://t.co/DIGSKBAY87
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 4, 2022
اس سے قبل بلاول بھٹو کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ سابق وزيراعظم عمران خان بيرونی سازش کو جواز بنارہے ہيں ۔ کيا قومی سلامتی کميٹی نے 197اراکين اسمبلی کو غدار قرارديا ؟ کيا ڈی جی آئی ايس پی آر وضاحت ديں گے۔
ٹويٹ ميں مزید لکھا ايسی سازش کو انٹيلی جنس ايجنسيوں کے ذريعے بےنقاب ہونا چاہيے تھا ۔ کيا دفترخارجہ يا دفاع 7 اور 27 مارچ کے درميان سازش کے رابطے سامنے لاسکتا ہے ۔ عمران خان کی انا پاکستان سے زيادہ اہم نہيں۔