شہری نے مولانا فضل الرحمان کی کھچائی کردی
مردان میں مولانا فضل الرحمان سے ایک شہری نے شکوہ کیا کہ آپ ہر حکومت میں شامل ہو کر بھی عوام سے دور رہتے ہیں، دل جلے شہری نے کہا کہ آپ پارلیمنٹ میں ہمارے مسائل حل نہیں کرتے جس پر مولانا نے شہری کو چپ رہنے کا اشارہ کرتے ہوئے جواب شکوہ کر ڈالا کہ آپ کو نہیں پتا کون سی بات کہاں کرنی چاہیئے۔ اور تو اور مولانا کے گارڈز نے شہری کو چپ کرانے کیلئے اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا۔ آپ بھی دیکھیے