برٹش ایشین:احسن خان نےوائرل ویڈیودوبارہ بناڈالی

اداکارکی ویڈیوپرتنقید بھی کی گئی تھی

معروف سیلیبرٹیزسوشل میڈیا پراکثروبیشتروائرل چیلنجزقبول کرتی یا وائرل ویڈیوزکو ری کری ایٹ کرتی دکھائی دیتی ہیں لیکن کیسا محسوس ہوگا اگریہ سیلیبرٹیز اپنی ہی وائرل ویڈیوز پرخود ہی طبع آزمائی کریں۔

ایسا ہی کچھ اداکار احسن خان کے ساتھ ہوا۔

سوشل میڈیا باقاعدگی سے فالو کرنے والے بخوبی جانتے ہوں گے کہ چند روز قبل احسن خان کی برطانیہ میں دیے گئے انٹرویوکی ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی جس میں وہ بتارہے ہیں کہ، 'میں برٹش ایشین ایکٹرہوں جو زیادہ ترپاکستان میں کام کرتا ہے لیکن یہاں اور وہاں (برطانیہ اور پاکستان ) میں رہتا ہوں'۔

بظاہر تو احسن خان کے اس انٹرویو میں شاید ہی آپ کو کوئی خامی نظرآئے لیکن معروف شخصیات کی ویڈیوز کی دلچسپ انداز میں ایسی کی تیسی کردینے میں ماہرعلی گل پیرنے احسن کی نقالی کی جس کے بعد سوشل میڈیا پراس ویڈیو کے حوالے سے خوب میمزبنیں، تفریح طبع کے علاوہ بہت سے صارفین نے برٹش لب ولہجہ اختیارکرنے پر احسن خان کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

لیکن احسن خان غالباً اس مقولے پرعمل پیراہیں کہ زندگی زندہ دلی کا نام ہے،اسی لیے انہوں خود پرہنسنےوالوں کے ساتھ ہنسنے کا فیصلہ کیا۔

اداکارنے اپنے بچوں کے ساتھ واِئرل ویڈیو دوبارہ بناتے ہوئے اسے انسٹاگرام پرشیئرکیا۔

احسن نے کیپشن میں وائرل جملہ ' میں یہاں اوروہاں رہتا ہوں ' لکھتے ہوئے بتایا کہ وہ بھی اپنے بچوں کے ساتھ اس وائرل ٹرینڈ میں شامل ہوئے ہیں۔

ویڈیو دیکھنے والوں نے بھرپورمحظوظ ہوتے ہوئے تبصروں میں احسن کی اس کاوش کو سراہا۔

گزشتہ دو دہائیوں سے شوبزسے جڑے رہنے والے احسن خان کے کریڈٹ پربیٹی، مجھے خدا پہ یقین ہے ان کے ڈراموں بیتی، پرواز، مجھے خدا پر یقین ہے، قیامت سمیت دیگرمقبول ڈرامے ہیں، اس کے علاوہ وہ نجی چینل سے ایک پروگرام کی میزبانی بھی کرتے ہیں۔

ahsan khan

BRITISH ASIAN ACTOR

Tabool ads will show in this div