سوات، شانگلہ، مالا کنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے

Malakand Earth Quack Vo 02-01

سوات:شانگلہ،مالا کنڈ اورسوات کے گردونواح میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوٕں کی شدت 205 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز بشام کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زلزلے کی زیرزمین گہرائی10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد ان علاقوں میں خوف وہراس پھیل گیااور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ انتیس دسمبر 2015 کو بھی سوات اور بٹگرام سمیت ملحقہ علاقوں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جن کی شدت چار اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی تھی۔ جبکہ گزشتہ روز بھی پشاور اور ملحقہ علاقوں میں 4 اعشاریہ 6 شدت کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ سماء

richter scale

EARTH QUAKE

earth quake jolts

Tabool ads will show in this div