اسلام آباد: ریڈ زون حساس ترین ایریا قرار

پارلیمنٹ ہاؤس جانیوالے راستے سیل، 10ہزار اہلکار تعینات
Apr 02, 2022

قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے موقع پر اسلام آباد کے ریڈ زون کو حساس ترین ایریا قرار دیدیا گیا، پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب جانیوالے راستے سیل کردیئے گئے۔

وفاقی وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے موقع پر اسلام آباد کے ریڈ زون کو حساس ترین ایریا قرار دے دیا ساتھ ہی علاقے میں 10 ہزار سے زائد اہلکاروں پر مشتمل نفری بھی تعینات کردی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

ریڈ زون کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں میں 2 ہزار سے زائد رینجرز اور ساڑھے 4 ہزار ایف سی کے جوان شامل ہیں۔

وفاقی وزارت داخلہ ميں اس حوالے سے خصوصی مانيٹرنگ سيل بھی قائم کرديا گيا ہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے کل ہونیوالے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ 6 نکاتی ایجنڈے میں وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ اور توجہ دلاؤ نوٹس بھی شامل ہے، قومی اسمبلی کا اجلاس کل (اتوار کو) دن 11 بجے ہوگا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے 172 اراکین کی ضرورت ہے، ایم کیو ایم پاکستان اور بی اے پی کی جانب سے حکومت سے علیحدگی اور ناراض پی ٹی آئی اراکین کی بدولت اپوزیشن کو 190 سے زائد اراکین کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔

Tabool ads will show in this div