وزیراعظم کی اپنے اراکین کو پرویزالٰہی کوووٹ دینے کی ہدایت

خلاف ورزی کرنیوالا رکن نااہل قرار پائے گا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین صوبائی اسمبلی کو چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ دینے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے کل (اتوار کو) پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے تمام ایم پی ایز چوہدری پرویز الٰہی کو ووٹ دینا یقینی بنائیں، پی ٹی آئی کا کوئی بھی اپم پی اے پارٹی کی ہدایات کیخلاف جائے گا یا ووٹ نہیں دیگا تو اُسے نااہل قرار دیدیا جائے گا۔

مزید جانیے: وزارتِ اعلیٰ کیلئےحمایت،حمزہ شہباز ترین گروپ کے مشکور

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی ہدایت کیخلاف جانیوالے رکن کو سخت تادیبی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

مزید جانیے: وزارت اعلیٰ پنجاب، علیم خان گروپ کی حمزہ شہبازکی حمایت

واضح رہے کہ جہانگیر ترین اور علیم خان گروپ پہلے ہی پرویز الٰہی کے مقابلے میں اپوزیشن کے امیدوار حمزہ شہباز شریف کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں۔

PUNJAB

pervez ilahi

CM Election

PM IMRAN KHAN

HAMZA SHEHBAZ SHARIF

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div